مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کے علاقے میں والیبال میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 کھلاڑی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کے نواحی دیہات کورے میں والیبال ٹورنامنٹ جاری تھا کہ 4 افراد آئے اور میچ کھلانے کا مطالبہ کیا تاہم انہیں کھلانے سے انکار کردیا گیا جس پر فریقوں میں جھگڑا ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں نہ کھلانے پر 4 ملزمان نے میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے دو کھلاڑی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناکت پرویز اور یاسر کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے چاروں ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ